15

گوئل نے جاری کیا آئی آر سی ٹی سی۔ایس آئی کارڈ، ٹرین مسافروں کو دس فیصد ویلیو بیک ملے گا

نئی دہلی، 28 جولائی (یواین آئی) انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورزم کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے کارڈ ڈویژن نے روپے پلیٹ فارم پر منگل کو اپناایک نیا کانٹیکٹ لیس کریڈٹ کارڈ قوم کے نام وقف کیا ہے جس میں مسافروں کو ٹرینوں کی اعلی زمرے میں ریزرویشن کرانے پر دس فیصد تک ویلیو بیک سمیت مختلف ترغیبی گفٹ مہیا کرائے گئے ہیں۔
ریلوے ، تجارت اور صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے منگل کو یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے منعقد ایک پروگرام میں یہ کارڈ جاری کیا۔
اس موقع پر ایس بی آئی کے صدر رجنیش کماراور آئی آر سی ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر ایم پی مل موجود تھے۔
مسٹر گوئل نے بتایا کہ ریلوے کو میک ان انڈیا اور ڈیجیٹل انڈیا کے تحت ہر قسم سے خودکفیل بنانے کے لئے ہم سب پرعزم ہیں جس کا خواب وزیراعظم نریندر مودی نے دیکھا ہے۔ روپے پلیٹ فارم پر اس کارڈ کو ڈیزائن کرنے اور جاری کرنا انہیں کوششوں میں سے ایک ہے۔
اس کارڈ کو نیئر فیلڈ کمیونیکیشن (این ایف سی) تکنیک سے لیس ہے جس سے اس کارڈ کو پی او ایس مشین میں اس کارڈ کو سامنے سے اسکین کرکے ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ سوئپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں