2

افغانستان زلزلے میں ایک ہزار سے زیادہ افراد جانبحقاہل بیت (ع) نیوز ایجنسی-ابنا

افغانستان میں 6.1 شدت کے زلزلے سے 1000 سے زیادہ افراد جاں بحق اور1500 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کی وزارت داخلہ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ڈائریکٹر شرف الدین مسلم نے مختلف علاقوں میں زلزلے سے 1000 سے زیادہ افراد کی اموات کی تصدیق کر دی ہے ۔ زلزلے سے 1500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

زلزلے سے سب سے زیادہ تباہی صوبہ پکتیکا میں ہوئی جہاں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 1000 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

زلزلے سے کچے مکانات گر گئے اور زمین میں دراڑیں پڑگئیں ۔ زلزلے سے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

زلزلے کا مرکز خوست شہر سے 27 میل دور تھا اوراس کی گہرائی 31 میل تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغان دارالحکومت کابل میں بھی محسوس کئے گئے۔ حکام نے امدادی ٹیموں سے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242




Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں