2

بی جے پی نے ملکی صدر کیلیے ایک قبائلی خاتون کو امیدوار نامزد کردیا



مہر نیوز ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے صدارتی الیکشن کے لیے جھاڑکھنڈ کی سابق گورنر اور بی جے کی سرگرم رکن دروپدی مرمو کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ دروپدی مرمو کا تعلق اوڈیشہ سے اور وہ بی جے پی کے سیاسی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹک الائنس کی مشترکہ امیدوار ہیں۔

بھارتی پارلیمان اور ریاستی اسمبلیوں میں بی جے پی اراکین کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا قومی امکان ہے کہ دروپدی مرمو صدر منتخب ہوجائیں گی۔ اگر وہ کامیاب ہوگئیں تو ملک کی پہلی قبائلی اور دوسری خاتون صدر ہوں گی۔ بھارت کی پہلی خاتون صدر کانگریس کی پرتبھا پاٹل تھیں۔

بی جے پی کی صدارتی امیدوار دروپدی مرمو کا مقابلہ اپوزیشن کے امیدوار سابق وفاقی وزیر یشونت سنہا سے ہوگا۔ موجودہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند کے عہدے کی مدت 25 جولائی کو پوری ہو رہی ہے۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں