2

سویڈن میں چاقو کے وار سے 2 افراد زخمی



مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویڈن کے دارالخلافہ سٹاک ہوم کے گرد و نواح میں واقع ایک شاپنگ سنٹر میں نامعلوم حملہ آور نے چاقو کے وار سے دو افراد کو زخمی کردیا ہے، تاہم ابھی تک واقعے کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

 رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق، یہ حادثہ سویڈن کے دارالخلافہ سٹاک ہوم سے تقریباً 90 کلومیٹر دور مغرب میں واقع ویسٹرس شہر کے ایک شاپنگ سنٹر میں پیش آیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق، انہوں نے جائے حادثے سے ایک شخص کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار بھی کیا ہے۔

شہری پولیس کے ترجمان نے خبر نگاروں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس حادثے میں دیگر مجرموں کے ملوث ہونے میں کوئی شک نہیں ہے۔

بعض ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ حملہ چاقو کے ذریعے سے کیا گیا ہے۔

زخمیوں کی عمر تقریباً 40 سے 50 سال کے لگ بھگ ہے، جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت کو خطرے سے باہر ہے۔



Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں