301

ڈاکٹر محمد الیاس رضوی(IFS) پرنسپل سیکریٹری اے پی کی تہنیتی تقریب۔

ڈاکٹر محمد الیاس رضوی(IFS) کی تہنیتی تقریب۔
حیدرآباد۔24/جولائ(سفیر نیوز رپورٹر باقر علی) جناب ڈاکٹر محمد الیاس رضوی صاحب(IFS) رٹارڈ پرنسپال سکریٹری آندھرا پردیش کے سرویس پر رہتے ہوۓ سماجی و قومی خدمات کو سرہانے کے لئے زیر نگرانی صدر علماء ذاکرین حیدر آباد دکن ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا صاحب قبلہ بانی و صدر آرزوۓ ثانی زہرا کمیٹی جناب مہدی حسین شہریار والا جاہی کی جانب سے عاشور خانہ حسنین نور خاں بازار میں ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔جس میں جناب ڈاکٹر الیاس رضوی صا حب کی خدمات پر انکی شال پوشی و گل پوشی کرتے انہیں تہنیت پیش کی گئ۔اس تقریب کا آغاز مولانا سید سر مدی رضوی صاحب نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اس تقریب میں جشن میں جناب اکبر والا جاہی و دیگر نے قصیدہ پیش کیا۔مدوع شعرا کرام نے اپنے اپنے کلام پیش کیے ۔ اس تقریب میں مولانا ظفر یاب صاحب،جناب میر مختار علی زوار صدر انجمن معصومین،سید جعفر حسین صاحب ایڈیڑر روز نامہ صداۓ و سفیر ٹی وی، مولانا جلال حیدر صاحب ،مولانا مہدی بہشتی صاحب، مولانا دلدار حسین عابدی صاحب،مولانا مقصود حسین جعفری،مولانا مرزا عصکری علی خاں،جناب مرزا ریاض الحسن آفندی ایم ایل سی(MIM)،جناب علمدار والا جاہی کارپوریڑر دبیر پورہ( MIM)و دیگر نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔نظامت کے فرایض مولانا شان حیدر صاحب نے انجام دیے۔ جناب مہدی حسین شہریار والا جاہی صاحب نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں