4

تلنگانہ کانگریس کے سینئر قائد ایم ستیانارائنہ راؤ چلے بسے۔ چیف منسٹر کے سی آر کا اظہار افسوس۔

حیدرآباد 27 اپریل
کانگریس کے سینئر لیڈر ایم ستیانارائن راؤ87 سال کی عمر میں اس دنیا سے چل بسے۔ حال ہی میں وہ کوویڈ انفیکشن سے متاثر ہوئے تھے اور علاج کے لئے نمس ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا علاج کے دوران منگل کی صبح فوت ہوگئے۔ ان کا تعلق کریم نگر ضلع کے رمادوگو منڈل میں ویدرا سے رہا ہے ۔ وہ AICC کے جنرل سکریٹری اور تین مرتبہ رکن پارلیمنٹ تھے اور 2004 میں وائی ایس آر کی کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دئے ان کی موت پر چیف منسٹر کے چیندرآشیکھر راو نے افسوس کا اظہار کیا اور حکام کو ہدایت کی کہ وہ ان کی آخری رسومات باقاعدگی کے ساتھ انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں