4

تلنگانہ میں کورونا کا قہر جاری 10 ہزارسے ذائد نئے کیسس متاثرین میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ اور 52 اموات

حیدرآباد 27 اپریل
دنیاں بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس کا قہر تلنگانہ میں جاری ہے محکمہ صحت کی جاری تفصیلات کے مطابق پیر کی شب 8 بجے تک تلنگانہ میں 10122 نئے کیسس درج ہوئے ہیں جن میں جی ایچ ایم سی حدود میں 1440 ، رنگاریڈی میں 621 ، سنگاریڈی میں 262 ، میڈچل ملکاجگیری میں 751 ، کریم نگر میں 369 ، ورنگل اربن میں 653 ، نظام آباد میں 498 ، وقارآباد میں 261 نئے کیسس درج کئے گئے اور اس مہلک مرض سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 اموات ہوئی ہیں۔ 99ہزار638 نمونے حاصل کرتے ہوئے جانچ کی گئی ۔ اور 6446 مریض صحٹیاب ہوئے ہیں۔ متاثرین میں 21 تا 40 سال کے نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں