3

میڈیکل آکسیجن سے لدے پانچ ٹینکر اوڈیشہ سے تلنگانہ پہنچ گئے

حیدرآباد 27 اپریل ( ٹی این پی ڈاٹ کام )۔
پیر کی شام تلنگانہ کو میڈیکل آکسیجن سے لدے ٹینکروں کا پہلا بیچ موصول ہوا ہے ریاست میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے درکار آکسیجن گیاس کی قلت کو پورا کرنے کے لئے اوڈیشہ سے آکسیجن گیا طلب کی گئی ہے
جمعہ کے روز بیگم پیٹ ہوائی اڈے سے ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے دو سی 17 کارگو ہوائی جہازوں میں ٹینکروں کو خاص طور پر اڈیشہ روانہ کیا گیا تھا۔ تین دن کے اندر میڈیکل آکسیجن سے لدے پانچ ٹینکر اوڈیشہ سے تلنگانہ پہنچ گئے ہیں اس طرح سفر کے وقت میں تین سے چار دن کی کمی واقع ہوئی ہے۔
پیر کی رات تک یہ پانچ ٹینکر تلنگانہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ٹی آئی ایم ایس) گچی باؤلی ، ڈسٹرکٹ ہسپتال ، کنگ کوٹھی ، چسٹ اسپتال ، ایرہ گڈا اور کھمم ، کریم نگر کے سرکاری اسپتال اور چیرپلی میں ایریا اسپتال پہنچ گئے۔
سینئر صحت عہدیداروں نے بتایا کہ طبی آکسیجن سے لدے چار مزید ٹینکر منگل کے روز اوڈیشہ سے آمد متوقع ہے۔ مجموعی طور پر نو ٹینکروں کو اڈیشہ پہنچایا گیا تھا وہ تلنگانہ میں کوویڈ مریضوں کے لئے تقریبا 150 ٹن آکسیجن واپس لائیں گے۔ مرکز نے ملک بھر میں پھیلی ہوئی 12 اسٹیل صنعتوں سے تلنگانہ کو 360 ٹن کے قریب آکسیجن الاٹ کیا تھا۔ اوڈیشہ کے علاوہ میڈیکل آکسیجن کا زیادہ ذخیرہ کرناٹک اور تمل ناڈو میں واقع ہوسپیٹ اور بیلری میں واقع اسٹیل پلانٹوں سے تلنگانہ منتقل کیا جائے گا۔
گزشتہ سال کوویڈ کے دوران ریاستی صحت کے حکام گاندھی اسپتال کے کیمپس میں ایک بہت بڑا آکسیجن ٹینکر قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ ورنگل ، کنگ کوٹی ، سروجنی دیوی آئی اسپتال مہدی پٹنم ، عثمانیہ اسپتال ، فیور ہسپتال اور اسی طرح کی سہولیات فراہم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں