4

حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 67 مخلوعہ پوسٹ کے لئے انٹرویوز

حیدرآباد 27 اپریل
ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایم اینڈ ایچ او) حیدرآباد کے دفتر نے حیدرآباد میں واقع سرکاری اسپتالوں میں عارضی طور پر آؤٹ سورسنگ کی بنیاد پر متعدد مضامین 67 خالی پوسٹوں کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔
ڈی ایم اینڈ ایچ او سول اسسٹنٹ سرجن (سی اے ایس) (اینستھیزیا) کی 16 پوسٹ ، سی اے ایس (جنرل میڈیسن) کی 13 پوسٹ ، سی اے ایس (پلمونری میڈیسن) کی آٹھ پوسٹ ، جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرس کی دو پوسٹ اور لیب ٹیکنیشنز کے 28 پوسٹ پرملازمت کے خواہش مند امیدوار ویب سائٹ
www.hyderabad.telangana.gov.in
سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں اور 28 اپریل بروز چہارشمبہ صبح 10 بجے ہری ہرا کلا بھون ، پٹنی سکندرآباد میں درخواست اور متعلقہ سرٹیفکیٹ کے ساتھ واک ان انٹرویو میں شریک ہوسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں