20

کے سی آر کو کسی قسم کا انفکشن نہی

یشودا اسپتال، سوماجی گوڈہ میں وزیراعلی جناب کے چندرشیکھر راؤ کا سی ٹی اسکیان و دیگر طبّی معائنے کیے گئے۔ وزیراعلیٰ کے شخصی معالج ڈاکٹر ایم وی راؤ کی زیر نگرانی مذکورہ طبّی معائنے کیے گئے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ وزیراعلی کے پھیپھڑے نارمل ہیں اور ان میں کسی قسم کا انفکشن نہیں پایا گیا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے عام خون کے معائنوں کے لئے خون کے نمونے حاصل کیے گئے جن کے رپورٹس کل حاصل ہوجائیں گے۔ وزیراعلیٰ کی تشخیص کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ وزیراعلی کی حالت مستحکم ہے اور وہ جلد ہی صحتیاب ہوجائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ وزیر شری کے ٹی راما راؤ، رکن پارلیمنٹ شری جے سنتوش کمار اور دیگر افراد خاندان موجود تھے۔,

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں