26

تللگانہ میں رات کے کرفیو کا اعلان

*

حیدرآباد. اپریل 20, 2021. تلنگانہ حکومت نے ریاست میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے رات کے کرفیو کا اعلان کیا ہے رات کا کرفیو یکم مئی تک جاری رہے گا۔ روزانہ رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا اور آج منگل 20 اپریل کی رات 9 بجے سے ہی کرفیو شروع ہوجائے گا۔
ایمرجنسی سروسز ، پیٹرول بنک اور میڈیا کو کرفیو سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ رات کا کرفیو شام 9 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
سرکاری اور خانگی دفاتر ، کمپنیاں ، دکانیں ، شاپنگ مالز اور ریستوراں رات  8 بجے تک بند کردیئے جائیں۔ اور رات  9 بجے کے بعد کرفیو نافذ ہوگا۔ سرکاری ملازمین ، طبی عملہ اور میڈیا کے نمائندوں کو ضروری فرائض کی انجام دہی میں شرکت کرنے کیلئے لازمی طور پر مناسب شناختی کارڈ  ساتھ رکھنا چاہئے۔ ہوائی اڈوں ، ریلوے اسٹیشنوں اور بس اسٹینڈس جانے والے مسافروں کے پاس اگر مناسب ٹکٹ ہوں تو کرفیو سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ریاستی اور بین ریاستی بس خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ ان خدمات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں