68

صدائے حسینی (سفیر نیوز) جنوبِ ہندوستان کا واحد ذریعۂ ابلاغ ہے جو قومی مسائل کو بے باکانہ انداز میں اٹھاتا ہے اے پی شیعہ علماء بورڈ

صدائے حسینی (سفیر نیوز) جنوبِ ہندوستان کا واحد ذریعۂ ابلاغ ہے جو قومی مسائل کو بے باکانہ انداز میں اٹھاتا ہے یہ کہنا غلط نہیں ہے کہ صدائے حسینی قوم کا قیمتی اثاثہ ہے جس کو باقی رکھ کی کوشش کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس روزنامہ کے لئے چیف ایڈیٹر جناب سید جعفر حسین صاحب کی محنت و مشقت قابلِ قدر ہے کہ انہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی اس سلسلے کو جاری رکھا ہے ایسے دل سوز اور محنت کش چیف ایڈیٹر کو اُن کی شجاعانہ تحریروں سے ڈرکر شر پسند عناصر کا ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا افسوسناک ہے ہم اس قسم کی شرانگیزیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تلنگانہ کی ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ جناب جعفر حسین صاحب کو تحفظ فراہم کرے اور خاطیوں کو گرفتار کرکے جلد از جلد قرارِ واقعی سزا دے.
صدر آندھرا پردیش شیعہ علماء بورڈ، آندھرا پردیش گورنمنٹ شیعہ قاضی مولانا سید عباس باقری
نگرم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں