54

عنبرپیٹ عاشور خانہ جامے، نقار خانہ نیاض خانہ کو توڈ نے جی ایچ ایم سی کی کوشش

عنبرر پیٹ میلا عاشور خانہ جامے، نقار خانہ نیاض خانہ کو توڈ نے جی ایچ ایم سی کی کوشش ۔
اس کام کو روکنے تلنگانہ شیعہ ویلفیر ڈیولپمنٹ کمیٹی کی نمائندگی
حیدرآباد۔9فروری(سفیر نیوز)جس طرح سابق میں محکمہ جی ایچ ایم سی نے عمبر پیٹ روڈ کی توصی کرنے کے لئے مسجد اور عاشور خانہ کی انہادمی کاروائی کی تھی۔اس بار بھی سو سالہ قدیم عمبر پیٹ میلا کا عاشور خانہ جامے نیاض خانہ اور نقار خانہ جس کو دورے آصف جاہی میں تعمیر کیا گیا تھا جو وقف کی ہوئی جائداد ہےاس عمبر پیٹ میلا عاشور خانہ کو جی ایچ ایم سی مسمار کرنے جا رہی ہے۔ پتہ چلا کہ اس عاشور خانہ کے متولی نے بھی جی ایچ ایم سی کو توڈنے کی اجازت دی۔یہاں پر یہ جنا ضروری ہے کہ کیا وقف بورڈ نے بھی جی ایچ ایم سی کو نیاض خانہ اور نقار خانہ توڈ نے کی اجازت دی۔ جیسے ہی اس بات کی اطلاع تلنگانہ شیعہ ویلفیئر ڈیولپمنٹ کمیٹی کو ملی فوری حرکت میں آتے ہوئے کمیٹی کے ذمیداران نے اس انہدامی کاروائی کو روکنے کے لئے حکومت تلنگانہ سے نمائندگی کرتے ہوئے وقف بورڈ، مائنارئٹی کمیشن،مائنارئٹی ویلفیئر سیکریٹری،صدرنشین وقف بورڈ،وقف بورڈ چیف ایکزیکٹیو آفیسر، شیعہ روکن وقف بورڈ،حیدرآباد سٹی پولیس کمشنر،ایسٹ زون ڈی سی پی سے اس کاروائی کو روکنے کے لئے یادداشت پیش کی اس موقع پر تلنگانہ شیعہ ویلفیئر ڈیولپمنٹ کمیٹی کے صدر سید عابد حسین نقوی، نائب صدر مولانا محب عابد، جنرل سیکریٹری عظمت حسین جعفری اور ایکزیکٹیو ممبر سید کاظم حسین موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں