15

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

حیدرآباد 19 جنواری ( سفیر نیوز)وزیراعلی جناب کے چندرشیکھرراؤ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعلی نے سیریز کے دوران ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کئی ایک سینئر کھلاڑیوں کے زخمی ہوکر ٹیم سے باہر ہوجانے کے باوجود دستیاب محدود وسائل کے ساتھ حیرت انگیز مظاہرہ پیش کرنے پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی ستائش کی۔ اُنھوں نے کہا کہ یہ تاریخی جیت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ وزیراعلی نے اس موقع پر بالخصوص کپتان رہانے اور دیگر کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں