16

ریاست میں موجود خانگی و سرکاری مدارس کے آغاز سے متعلق ہدایات جاری

حیدرآباد 12 جنوری (سفیر نیوز)
ریاستی وزیر برائے تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے آج متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ کوویڈ -19 کے احتیاطی تدابیر پر عمل آوی کرتے ہوئے ریاست میں موجود خانگی و سرکاری مدارس کے آغاز سے متعلق ہدایات جاری کی جائے۔ وزیر اعلٰی کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے یکم فبروری 2021 سے تعلیمی اداروں کے آغاز کی ہدایت کے پیش نظر انھوں نے محکمہ تعلیم کے عہدیداروں کے ساتھ آج بروز منگل اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا۔ اس موقع پر انھوں نے تاکید کی کہ ریاست میں موجود تمام سرکاری و خانگی تعلیمی اداروں کے آغاز کیلئے عہدیداران ، اساتذہ اور خانگی ادارہ جات کے منتظمین جاریہ ماہ کی 25 تاریخ تک تمام تیاریوں کی تکمیل کرلیں ۔جماعت نہم سے آگے کی جماعتوں کی تعلیم کے آغاز کےلئے متعلقہ لائحہ عمل کو تیار کرتے ہوئے حکومت کو بتاریخ 20/جنوری2021 تک تفصیلات کو پیش کیا جائے۔انھوں نے واضح کیا کہ اقامتی تعلیمی اداروں و دیگر تعلیمی اداروں میں صورتحال کا جائزہ کیلئے اضلاع کے کلکٹرس کو تاکید کی جاچکی ہے۔ اقامتی مدارس میں کھانےکے انتظام کیلئے چاول ،دال اور دیگر سہولیات کی فراہمی اضلاع کے کلکٹرس کی جانب سے کی جائیگی۔ محکمہ تعلیم کے عہدیدار مدارس کا راست طور پر معائنہ کرتے ہوئے انکے آغاز کیلئے ضروری اقدامات کو روبہ عمل لائیں ۔مختلف فلاحی محکمہ جات کی جانب سے چلائے جارہے اسکولوں اور کلاجوں کے آغاز کیلئے بھی جاریہ ماہ کی 18 تاریخ کو متعلقہ محکمہ جات کے وزراء اور عہدیداروں کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔حکومت کے احکامات کے مطابق خانگی تعلیمی اداروں کے آغاز کیلئے بھی خانگی انتظامیہ کے ذمہداروں کے ساتھ بتاریخ 19/جنوری2020 کو اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جائیگا۔جماعت نہم ، دہم اور انٹرمیڈیٹ،ڈگری اور پیشہ وارانہ کورسیس سے متعلقہ جاریہ تعلیمی سال کے کینلڈر کو جاری کرنے کی ریاستی وزیر تعلیم نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔اس اجلاس میں اسپیشل چیف سیکریٹری چترا رام چندرن ،کمشنر برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن نوین متل ،عمر جلیل ،دیوسینا اور دیگر موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں