11

75 فیصد سبسیڈی پر بھیڑوں کی تقسیم شروع ہوگی

وزیراعلی جناب کے چندرشیکھر راؤ نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ بھیڑوں کی تقسیم پروگرام کے پہلے مرحلے کا دوبارہ آغاز کریں جو کہ کورونا وباء کے چلتے تعطل کا شکار ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ ریاست میں گولّا کوروما برادری کے مستحقین میں 75 فیصد سبسیڈی پر بھیڑوں کی تقسیم کے لئے یہ پروگرام شروع کیا گیا تھا اور کورونا وباء کے چلتے اس پروگرام کو اختتامی مرحلے کے دوران روک دیا گیا تھا۔ تقریباً 30,000 استفادہ کنندگان نے اس پروگرام سے استفادہ کے لئے پیشگی طور پر ڈی ڈی جمع کرادی ہے۔

وزیراعلیٰ نے وزیر برائے افزائش مویشیاں شری ٹی سرینواس یادو اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس پروگرام کے تحت بھیڑوں کی تقسیم کو فوری طور پر شروع کریں۔ وزیراعلیٰ نے اس پروگرام کے دوسرے مرحلے کو بھی آنے والے مالی سال سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا کہ رواں سال مارچ میں پیش کیے جانے والے ریاستی بجٹ میں مذکورہ پروگرام کے لئے فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں