13

پاکستان میں ہزارہ برادری کے محنت کش کا نکنوں کا قتل عام صدر انجمن شرعی شیعیان کا لواحقین سے تعزیت و تسلیت.

پاکستان میں ہزارہ برادری کے محنت کش کا نکنوں کا قتل عام
صدر انجمن شرعی شیعیان کا لواحقین سے تعزیت و تسلیت.

آغا سید حسن الموسوی الصفوی
صدر انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر نے بتایا کہ
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں شیعہ ہزارہ برادری سے وابستہ محنت کش کانکنوں کی سفاک دہشتگرد گروہ کے ہاتھوں دلدوز شہادت کا سانحہ انتہائی انسانیت سوز اور قابل مذمت ہے دہشتگردانہ حملوں میں شیعہ ہزارہ برادری کے قتل عام کے پے در پے سانحات نہ صرف دنیائے شیعیت کے لئے باعث فکر و تشویش ہیں بلکہ تمام انسانیت اور انصاف پسند حلقوں کے لئے سوہان روح ہیں اگرچہ یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیان ہے کہ ایسے انسانیت سوز دہشتگردانہ کاروائیوں کے پس پشت تکفیری فکرکار فرما ہیں تاہم ایسے سانحات کی روک تھام اور ھزارہ برداری جو ہمہ وقت دہشتگردوں کے نشانے پر رہتی ہے کو مکمل تحفظ فراہم کرنے میں حکومت پاکستان کی ناکامی بھی کسی المیہ سے کم نہیں ہم وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نیازی کو یاد دلانا چاہتے ہے کہ جب آپ اپوزیشن میں تھے تو واحد آپ کی شخصیت ھزارہ برادری کے خلاف ان دہشتگردانہ کاروائیوں کی مزمت اور مظلومین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بلوچستان پہنچا کرتے تھے آج کس مصلحیت کا سامانا ہے کہ ھزارہ برادری کے پرزور مطالبہ کے باوجود آپ لواحقین کی ڈھارس بندھانے کے لئے عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے اس صدمہ جانکاہ اور آزمائش کی دلدوز گھڑی میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان محنت و جفا کش غیورو حب الوطن امن و انسانیت نواز شیعہ ہزارہ برادری بلوچستان کے غم و الم میں برابر کی شریک ہے اور اس سانحہ میں مظلومانہ شہادت پانے والے شہدا کے لواحقین و پسماندگان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے ہمارا حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ ہے کہ نہ صرف اس سانحہ میں ملوث دہشتگردوں کی جلد از جلد نشان دہی کر کے انھیں عبرتناک سزادی جائے بلکہ شیعیان پاکستان بالخصوص ہزارہ برادری کے تحفظ کے لئے نتیجہ خیز اقدامات کریں۔
خداوند عالم شہداے مذکورہ کے درجات بلند اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی صبر و قوت عطا کرے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں