15

وزیر کے ٹی آر نے آج پراگتی بھون میں مختلف محکموں کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی

حیدرآباد 4 جنوری (ٹی یں اس نیوز)۔
ریاستی وزراء ، تمام محکمہ جات کے اعلی عہدیداوں کے علاوہ اراکین پارلیمنٹ ، اسمبلی اور کونسل نے بلدی وزیر نے کارگراز صدر کے ٹی آر کو سال نو کی مبارک بادی پیش کی ۔
بلدی و آئی ٹی وزیر کے ٹی آر نے آج پراگتی بھون میں مختلف محکموں کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کی۔ وزیر کے ٹی آر سے آج میونسپلٹی اور آئی ٹی محکموں کے چیف سیکرٹریوں کے علاوہ مختلف محکموں کے اؑعلی عہدیداروں کے علاوہ دوسروں نے بھی ملاقات کی ۔ چیف سکریٹریس جیش رنجن اور اروند کمار ، جی ایچ ایم سی کمشنر لوکیش کمار ، جلامندالی دانا کشور اور رنگاریڈی میڈیکل ، ضلعی کلکٹرس اور جی ایچ ایم سی کے ایڈیشنل کمشنرز نے وزیر کے ٹی آر کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ انڈسٹریز کمشنر مانک راج ، میٹرو ریل کے ایم ڈی این ویز ریڈی ، اسمبلی سکریٹری نرسمہاچاری ، سی ڈی ایم اے ستیانارائن اور حیدرآباد سٹی سی پی انجنی کمار نے بھی وزیر کے ٹی آر کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔
کے ٹی آر کو عہدیداروں کےعلاوہ ریاستی وزراء ، اراکین پارلیمنٹ ، اراکین اسمبلی ، اراکین قانون ساز کونسل نے بھی سال نو کی مبارک بادی پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ وزیر کے ٹی آر نے نئے سال کی مبارک بادی دینے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں