39

تعزیت نامہ تنظیم جعفری کے صدر مولانا سید تقی رضا عابدی صاحب امت مسلمہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں،

جہان انسانیت کی عظیم شخصیت کا سانحہ ارتحال پوری دنیائے انسانیت کے لئے ایک عظیم نقصان ہے، جس کی پابجائی ممکن نہیں ہے،
حضرت آیت اللہ مصباح یزدی ایک عظیم فلاسفر، فقیہ اور مفسر تھے حوزہ علمیہ قم کے معروف اُستاد،
آیت اللہ شیخ محمد تقی مصباح یزدی ایک نہایت ہی بڑے عالم، با تقویٰ، اور انقلاب کی مدافع اور یاور اِمام خامنہ ای اور امام خمینی و علامہ طباطبائی کے خاص شاگرد تھے، دنیا کے بڑے بڑے مفکروں میں ان کا شمار ہوتا تھا، ملا صدرا کے مکتب کو دنیا بھر میں پیش کرنے کی صلاحیت رکھنے والے آقائے مصباح یزدی (جنہوں نے دس پندرہ سال پہلے حیدرآباد کا دورہ کیا تھا اور یہاں کے علماء سے ملاقات کی تھی)، کے سانحہ ارتحال پر تنظیم جعفری کے صدر مولانا سید تقی رضا عابدی صاحب امت مسلمہ کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں