4

سی پی ایم پارٹی کے سینئر قائد و سابق رکن اسمبلی حلقہ مدھیرا شری کٹّا وینکٹا نرسیّا کی موت پر وزیراعلی جناب کے چندرشیکھر راؤ نے گہرے رنج کا اظہار کیا

سی پی ایم پارٹی کے سینئر قائد و سابق رکن اسمبلی حلقہ مدھیرا شری کٹّا وینکٹا نرسیّا کی موت پر وزیراعلی جناب کے چندرشیکھر راؤ نے گہرے رنج کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اپنے ایک تعزیتی پیام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ آنیوالی نسلیں آنجہانی وینکٹا نرسیا کو ایک ایسے قائد کے طور پر یاد رکھے گی جو اپنی پوری زندگی اپنی پارٹی کے اصولوں پر قائم رہے۔ وزیراعلی نے مزید کہا کہ جواں عمر میں سیاسی زندگی میں قدم رکھنے والے آنجہانی قائد نے ساری زندگی لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرتے ہوئے دوسروں کے لئے ایک مثال قائم کردی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر آنجہانی کے افراد خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں