18

حیدرآبادایکم جنوری تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے گورنر تمیلی سائی سوندراراجن کو کال کرتے ہوئے نئے سال کی مبارک بادی پیش کی

حیدرآبادایکم جنوری ( ٹی ین اس نیوز)۔
تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی نے گورنر تمیلی سائی سوندراراجن کو کال کرتے ہوئے نئے سال کی مبارک بادی پیش کی۔ غیرمتوقع طور پر اسپیکر کے راست کال کرنے سے گورنر حیرت زدہ ہوگئیں تھی ۔ گورنر تمیلی سائی بے نئے سال کے موقع پر راج بھون میں منقدہ پروگرام کے تحت فون پر بات کرتے ہوئے عوام سے نئے سال کی مبارک بادی قبول کی ۔ گزشتہ میں ہر نئے سال کے موقع پر راج بھون میں اوپن ہاوز پروگرام منقد کرتے ہوئے وزیراعلی سمیت ، ریاستی وزراء، عومی نمائندوں ، مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے معززین اور عام عوام کو بھی اس پروگرام میں شرکت کرنے اور گورنر سے ملاقات کا موقع فراہم کیا جاتا اور گورنر کو نئے سال کی مبارک بادی پیش کی جاتی تھی ۔ کویڈ19 کے پیش نظراحتیاطی تدابیراختیار کرتے ہوئے اس مرتبہ سال نو کے موقع پر اوپن ہاوز پروگرام منسوخ کردیا گیا ۔ اس کی بجائے گورنر نے لوگوں سے براہ راست فون پر بات کی۔ راج بھون ذرائع نے بتایا کہ یہ فون کال جمعہ کی صبح دس بجے شروع کی گئی اور یہ سلسلہ کچھ گھنٹوں تک جاری رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ایک گھنٹہ کے دوران 60 سے زائد کالیں موصول ہوئی ۔ گورنر کو فون کال کے زریعہ نئے سال کی مبارک بادی دینے والوں میں طلباء و طالبات ، عام عوام کے علاوہ تمام شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے اہم شخصیتوں نے بھی گورنر کو نئے سال کی مبارک بادی دی۔ گورنر تملی سائی کو ریاست تلنگانہ کے علاوہ ملک کے دیگر مقامات سے بھی فون کالس موصول ہوئی ہیں ۔ اس موقع پر گورنر نے تلگو، تامل ، انگریزی اور ہندی زبان میں بھی بات کرتے ہوئے فون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں