15

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 2123نئے معاملات درج

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے مثبت معاملات میں اضافہ جاری ہے کیونکہ ریاست میں 2123نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 1,67,169,ہوگئی ہے۔ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1025ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 9اموات ہوئی ہیں۔ہفتہ کو محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں اموات کی شرح 0.60فیصد ہے جبکہ ملک گیر سطح پر اموات کی شرح 1.61فیصد ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 54,459 کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم 1,207نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 23,79,950نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 305نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ضلع رنگاریڈی میں 185،میڑچل ملکاجگری میں 149،نلگنڈہ میں 135اور کریم نگر ضلع میں 112نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں