5

ناگرجناساگر اور پُلی چنتلہ پروجیکٹس سے پانی چھوڑاگیا

تلنگانہ کے ناگرجناساگر پروجیکٹ میں پانی کا بہاو جاری ہے۔بالائی علاقوں میں ہوئی شدید بارش کے نتیجہ میں اس پروجیکٹ کی آبی سطح میں بتدریج اضافہ ہوا جس کے پیش نظراس کے 12دروازے10فیٹ تک کھولتے ہوئے عہدیداروں نے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔موجودہ طورپر اس پروجیکٹ سے 2,18,621کیوزک پانی کو چھوڑا گیا۔اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 590فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 589.40فیٹ درج کی گئی۔اسی طرح اے پی کے پُلی چنتلہ پروجیکٹ میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوا۔اس پروجیکٹ میں 2.33لاکھ کیوزک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس کے 9دروازے تین میٹر تک کھولتے ہوئے 2.18لاکھ کیوزک پانی نچلے علاقوں میں چھوڑا گیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ مزید15ہزار کیوزک پانی بجلی کی پیداوار کے لئے چھوڑاگیا۔اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 175فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 174.57فیٹ درج کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں